ابنا: آل خلیفہ کےخلاف بحرینی عوام کا بڑھتاہوا احتجاج اور چودہ فروری کواس انقلابی تحریک کودوسال پورے ہونے پر بڑے پیمانےپرہونےوالےاحتجاجی مظاہروں نے سیاسی ماہرین کےلئے شک کی کوئي گنجائش باقی نہيں رکھی کہ بحرینی عوام اپنےمقاصد کےحصول تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔بحرین کےحالات کےپیش نظر ماہرین کاخیال ہےکہ اس ملک کےعوام کی تحریک کامیابی سے نزدیک ہوچکی ہے ۔اس سلسلےمیں بحرین کےانسانی حقوق کےمرکز کےرکن عباس العمران نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئ کہ ملت بحرین کا انقلاب عنقریب کامیاب ہونے والا ہے کہاکہ ملت بحرین نےگذشتہ دو برسوں میں اپنے اہداف سے ذرہ برابر بھی پسپائي اختیار نہیں کی ہے اور اب کامیابی نہایت قریب ہے۔ عباس العمران نے کہاکہ آل خلیفہ نے عوام کو انقلابی تحریک سے باز رکھنے کے لئے بہت سے علماء، ماہرین قانون، سیاسی رہنماؤں، اور بے شمار شہریوں کو گرفتار کررکھا ہے جبکہ تین ہزار سرکاری ملازموں کو نوکری سے نکال دیا ہے، دو سو ٹیکسی ڈرائیوروں کا لائسنس کینسل کرکے ان کی ٹیکسیاں بھی ضبط کرلی ہیں اور سیکڑوں طلباء کو اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا آل خلیفہ کی یہ تشدد آمیز کاروائياں صرف اس وجہ سے ہیں کہ عوام اس کے ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ العمران نے کہا کہ آل خلیفہ ملت بحرین کی انقلابی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے طرح طرح کی سازشیں کررہی ہے اور مذاکرات کا ڈھونگ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تا کہ وہ عوام کو دھوکہ دے کر انہیں تحریک سے باز رکھ سکے لیکن اسے ہرگز کامیابی نہیں ملےگي۔ انہوں نے کہاکہ ملت بحرین کے مطالبات آل خلیفہ کی سرنگونی سے ہی پورے ہوں گے اور ملت بحرین مذاکرات کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ملت بحرین نے چودہ فروری کو انقلابی تحریک کی دوسری سالگرہ کےموقع پر منامنہ سمیت اس ملک کےمختلف علاقوں میں مظاہرےکئے اور آل خلیفہ کی حکومت کےخلاف نعرےلگائے۔بحرینی عوام کی انقلابی تحریک چودہ فروری دوہزارگیارہ کوشروع ہوئی ہے اور بحرینی وسعودی فوج کی پرتشدد کاروائیوں کےباوجود جاری ہے بحرینی عوام اپنےملک میں سماجی انصاف اور منتخب عوامی حکومت کامطالبہ کررہے ہيں۔بحرینی رہنماآل خلیفہ کی جانب سےمذاکرات کوانقلابی تحریک کےخلاف سازش سمجھتےہیں اورآزادی کےحصول تک تحریک انقلاب جاری رکھنےپرتاکیدکررہے ہيں۔ جمعرات کےدن ہونےوالےاحتجاجی مظاہروں کےدوران آل خلیفہ کےفوجیوں کےہاتھوں ایک بحرینی نوجوان کےقتل اورتشددآمیزکاروائیوں کےباوجود بحرینی عوام اپنےمطالبات پرڈٹےہوئےہيں چنانچہ آج بھی ملت بحرین نے بڑےپیمانےپرمظاہرے کرکے اپنے مطالبات پر زور دیااس سے ثابت ہوتاہے کہ اہداف کےحصول تک بحرینی عوام اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔۔/169
14 فروری 2013 - 20:30
News ID: 391134
بحرین کی تحریک آزادی کو دو سال پورے ہونے کےموقع پر بحرینی عوام کا بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ ، اپنےملک میں بنیادی تبدیلی اورجمہوریت قائم کرنے کےعزم کاغماز ہے ۔